سورۃ 52 الطور ((پہاڑ) طور), آیت 1 – 28

  1. وَالطُّورِ

    قسم ہے طور کی.

    52:1
  2. وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ

    اور لکھی ہوئی کتاب کی.

    52:2
  3. فِي رَقٍّ مَنْشُورٍ

    جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے.

    52:3
  4. وَالْبَيْتِ الْمَعْمُورِ

    اورآباد گھر کی.

    52:4
  5. وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ

    اور اونچی چھت کی.

    52:5
  6. وَالْبَحْرِ الْمَسْجُورِ

    اور بھڑکائے ہوئے سمندر کی.

    52:6
  7. إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ

    بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے.

    52:7
  8. مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ

    اسے کوئی روکنے واﻻ نہیں.

    52:8
  9. يَوْمَ تَمُورُ السَّمَاءُ مَوْرًا

    جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا.

    52:9
  10. وَتَسِيرُ الْجِبَالُ سَيْرًا

    اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے.

    52:10
  11. فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ

    اس دن جھٹلانے والوں کو (پوری) خرابی ہے.

    52:11
  12. الَّذِينَ هُمْ فِي خَوْضٍ يَلْعَبُونَ

    جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.

    52:12
  13. يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا

    جس دن وه دھکے دے دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے.

    52:13
  14. هَٰذِهِ النَّارُ الَّتِي كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُونَ

    یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے.

    52:14
  15. أَفَسِحْرٌ هَٰذَا أَمْ أَنْتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

    (اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے ؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.

    52:15
  16. اصْلَوْهَا فَاصْبِرُوا أَوْ لَا تَصْبِرُوا سَوَاءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

    جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.

    52:16
  17. إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ

    یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں.

    52:17
  18. فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

    جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں ، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.

    52:18
  19. كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

    تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.

    52:19
  20. مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُمْ بِحُورٍ عِينٍ

    برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے ۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں.

    52:20
  21. وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُمْ مِنْ عَمَلِهِمْ مِنْ شَيْءٍ ۚ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ

    اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور ان کی اوﻻد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اوﻻد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے ، ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے.

    52:21
  22. وَأَمْدَدْنَاهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ

    ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.

    52:22
  23. يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ

    (خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.

    52:23
  24. وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَكْنُونٌ

    اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.

    52:24
  25. وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

    اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے.

    52:25
  26. قَالُوا إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ

    کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے.

    52:26
  27. فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ

    پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا.

    52:27
  28. إِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ

    ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے ، بیشک وه محسن اور مہربان ہے.

    52:28

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی