سورۃ 79 النازعات (گھس کر باہر نکالنے والا), آیت 1 – 14

  1. وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

    ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم!

    79:1
  2. وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا

    بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم!

    79:2
  3. وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا

    اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم!

    79:3
  4. فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا

    پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم!

    79:4
  5. فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا

    پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!

    79:5
  6. يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ

    جس دن کانپنے والی کانپے گی.

    79:6
  7. تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ

    اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.

    79:7
  8. قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ

    (بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.

    79:8
  9. أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ

    جن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.

    79:9
  10. يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ

    کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟

    79:10
  11. أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً

    کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟

    79:11
  12. قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ

    کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے

    79:12
  13. فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ

    (معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.

    79:13
  14. فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ

    کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.

    79:14

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی