سورۃ 70 المعارج (چڑھنے والی سیڑھیاں), آیت 22 – 35

  1. إِلَّا الْمُصَلِّينَ

    مگر وه نمازی.

    70:22
  2. الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ

    جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.

    70:23
  3. وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ

    اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.

    70:24
  4. لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ

    مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.

    70:25
  5. وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ

    اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.

    70:26
  6. وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ

    اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.

    70:27
  7. إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ

    بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.

    70:28
  8. وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ

    اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.

    70:29
  9. إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

    ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.

    70:30
  10. فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ

    اب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.

    70:31
  11. وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ

    اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.

    70:32
  12. وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ

    اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.

    70:33
  13. وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

    اور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں.

    70:34
  14. أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ

    یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.

    70:35

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی