سورۃ 56 الواقعة (واقعة)

  1. إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ

    جب قیامت قائم ہو جائے گی.

    56:1
  2. لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

    جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں.

    56:2
  3. خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ

    وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.

    56:3
  4. إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا

    جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی.

    56:4
  5. وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا

    اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گے.

    56:5
  6. فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا

    پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گے.

    56:6
  7. وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً

    اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے.

    56:7
  8. فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

    پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے.

    56:8
  9. وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ

    اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا.

    56:9
  10. وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ

    اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیں.

    56:10
  11. أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ

    وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیں.

    56:11
  12. فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

    نعمتوں والی جنتوں میں ہیں.

    56:12
  13. ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ

    (بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا.

    56:13
  14. وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ

    اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.

    56:14
  15. عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ

    یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر.

    56:15
  16. مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ

    ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے.

    56:16
  17. يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ

    ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی<footnote id="1"></footnote> ) رہیں گے آمدورفت کریں گے. یعنی وہ بڑے نہیں ہوں گے کہ بوڑھے ہو جائیں نہ ان کے خدوخال اور قدوقامت میں کوئی تغیر واقع ہوگا،بلکہ ایک ہی عمر اور ایک ہی حالت پر رہیں گے، جیسےنوعمر لڑکےہوتے ہیں۔

    56:17
  18. بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ

    آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو.

    56:18
  19. لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ

    جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے.

    56:19
  20. وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ

    اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں.

    56:20

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی

سورۃ 56 الواقعة (واقعة)