سورۃ 75 القيامة (قیامت), آیت 1 – 15

  1. لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ

    میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی.

    75:1
  2. وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ

    اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو.

    75:2
  3. أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ

    کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں.

    75:3
  4. بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ

    ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں.

    75:4
  5. بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ

    بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.

    75:5
  6. يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ

    پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.

    75:6
  7. فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ

    پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.

    75:7
  8. وَخَسَفَ الْقَمَرُ

    اور چاند بے نور ہو جائے گا.

    75:8
  9. وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ

    اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.

    75:9
  10. يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ

    اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟

    75:10
  11. كَلَّا لَا وَزَرَ

    نہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیں.

    75:11
  12. إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ

    آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہے.

    75:12
  13. يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ

    آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا.

    75:13
  14. بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ

    بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے.

    75:14
  15. وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ

    اگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرے.

    75:15

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی