سورۃ 74 المدثر (اوڑھ لپیٹنے والے), آیت 11 – 15
-
ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے.
74:11 -
وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَمْدُودًا
اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہے.
74:12 -
وَبَنِينَ شُهُودًا
اور حاضر باش فرزند بھی.
74:13 -
وَمَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيدًا
اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے.
74:14 -
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ
پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیاده دوں.
74:15
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی