سورۃ 53 النجم (ستارہ), آیت 1 – 10

  1. وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ

    قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.

    53:1
  2. مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ

    کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.

    53:2
  3. وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ

    اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.

    53:3
  4. إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ

    وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.

    53:4
  5. عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ

    اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.

    53:5
  6. ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ

    جو زور آور ہے پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.

    53:6
  7. وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ

    اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.

    53:7
  8. ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ

    پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.

    53:8
  9. فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ

    پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.

    53:9
  10. فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ

    پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی.

    53:10

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی