سورۃ 37 الصافات (صف), آیت 75 – 79
-
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ
اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.
37:75 -
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.
37:76 -
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ
اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.
37:77 -
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.
37:78 -
سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو
37:79
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی