سورۃ 84 پھٹنےوالا, آیت 1 – 12
-
إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا.
84:1 -
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
84:2 -
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.
84:3 -
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.
84:4 -
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
84:5 -
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.
84:6 -
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ
تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
84:7 -
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.
84:8 -
وَيَنْقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا
اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.
84:9 -
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ
ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
84:10 -
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا
تو وه موت کو بلانے لگے گا.
84:11 -
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
84:12
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی