سورۃ 75 القيامة (قیامت), آیت 31 – 40

  1. فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ

    اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی.

    75:31
  2. وَلَٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

    بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی.

    75:32
  3. ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ

    پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا.

    75:33
  4. أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ

    افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر.

    75:34
  5. ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ

    وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے.

    75:35
  6. أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى

    کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا.

    75:36
  7. أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَىٰ

    کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟

    75:37
  8. ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ

    پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا.

    75:38
  9. فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ

    پھر اس سے جوڑے یعنی نر وماده بنائے.

    75:39
  10. أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ

    کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.

    75:40

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی