سورۃ 64 التغابن (باہمی مایوسی), آیت 17
-
إِنْ تُقْرِضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعِفْهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ
لفظ کا ترجمہ
- إِن
- اگر
- تُقْرِضُوا۟
- تم قرض دو گے
- ٱللَّهَ
- اللہ کو
- قَرْضًا
- قرض
- حَسَنًا
- حسنہ
- يُضَٰعِفْهُ
- وہ دوگنا کردے گا اس کو
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- وَيَغْفِرْ
- اور بخش دے گا
- لَكُمْ
- تم کو
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ
- شَكُورٌ
- قدردان ہے
- حَلِيمٌ
- بردبار ہے
اگر تم اللہ کو اچھا قرض دو گے (یعنی اس کی راه میں خرچ کرو گے<footnote id="1"></footnote> ) تو وه اسے تمہارے لیے بڑھاتا جائے گا اور تمہارے گناه بھی معاف فرما دے گا۔ اللہ بڑا قدر دان بڑا بردبار ہے. یعنی اخلاص نیت اور طیب نفس کے ساتھ اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے۔
64:17
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی