سورۃ 5 المائدة (دستر خوان), آیت 4
-
يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ ۖ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ ۙ وَمَا عَلَّمْتُمْ مِنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللَّهُ ۖ فَكُلُوا مِمَّا أَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ
لفظ کا ترجمہ
- يَسْـَٔلُونَكَ
- وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
- مَاذَآ
- کیا کچھ
- أُحِلَّ
- حلال کیا گیا
- لَهُمْ
- ان کے لیے
- قُلْ
- کہہ دیجیے
- أُحِلَّ
- حلال کی گئیں
- لَكُمُ
- تمہارے لیے
- ٱلطَّيِّبَٰتُ
- جو پاکیزہ چیزیں ہیں
- وَمَا
- اور جو
- عَلَّمْتُم
- سکھایا تم نے
- مِّنَ
- کو
- ٱلْجَوَارِحِ
- شکاری جانوروں کو
- مُكَلِّبِينَ
- شکار کی تعلیم دینے والے
- تُعَلِّمُونَهُنَّ
- تم سکھاتے ہو ان کو
- مِمَّا
- اس میں سے جو
- عَلَّمَكُمُ
- سکھایا تم کو
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- فَكُلُوا۟
- تو کھاؤ
- مِمَّآ
- اس میں سے جو
- أَمْسَكْنَ
- وہ روک رکھیں
- عَلَيْكُمْ
- تم پر
- وَٱذْكُرُوا۟
- اور ذکر کرو
- ٱسْمَ
- نام
- ٱللَّهِ
- اللہ کا
- عَلَيْهِ
- اس پر
- وَٱتَّقُوا۟
- اور ڈرو
- ٱللَّهَ
- اللہ سے
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ تعالیٰ
- سَرِيعُ
- جلد لینے والا ہے
- ٱلْحِسَابِ
- حساب
آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کچھ حلال ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تمام پاک چیزیں تمہارے لئے حلال کی گئی ہیں ، اور جن شکار کھیلنے والے جانوروں کو تم نے سدھا رکھا ہے یعنی جنہیں تم تھوڑا بہت وه سکھاتے ہو جس کی تعلیم اللہ تعالیٰ نے تمہیں دے رکھی ہے پس جس شکار کو وه تمہارے لئے پکڑ کر روک رکھیں تو تم اس سے کھا لو اور اس پر اللہ تعالیٰ کے نام کا ذکر کر لیا کرو۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقیناً اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے واﻻ ہے۔
5:4
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی