سورۃ 57 الحديد (لوہے), آیت 26
-
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا وَإِبْرَاهِيمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ ۖ فَمِنْهُمْ مُهْتَدٍ ۖ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ فَاسِقُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَقَدْ
- البتہ تحقیق
- أَرْسَلْنَا
- بھیجا ہم نے
- نُوحًا
- نوح کو
- وَإِبْرَٰهِيمَ
- اور ابراہیم کو
- وَجَعَلْنَا
- اور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نے
- فِى
- میں
- ذُرِّيَّتِهِمَا
- ان دونوں کی اولاد
- ٱلنُّبُوَّةَ
- نبوت کو
- وَٱلْكِتَٰبَ
- اور کتاب کو
- فَمِنْهُم
- تو بعض ان میں سے
- مُّهْتَدٍ
- ہدایت یافتہ ہیں
- وَكَثِيرٌ
- اور بہت سے
- مِّنْهُمْ
- ان میں سے
- فَٰسِقُونَ
- فاسق ہیں
بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اوﻻد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی تو ان میں سے کچھ تو راه یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر بہت نافرمان رہے.
57:26
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی