سورۃ 57 الحديد (لوہے), آیت 25
-
لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَأَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ ۖ وَأَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
لفظ کا ترجمہ
- لَقَدْ
- البتہ تحقیق
- أَرْسَلْنَا
- بھیجا ہم نے
- رُسُلَنَا
- اپنے رسولوں کو
- بِٱلْبَيِّنَٰتِ
- ساتھ روشن نشانیوں کے
- وَأَنزَلْنَا
- اور اتارا ہم نے
- مَعَهُمُ
- ان کے ساتھ
- ٱلْكِتَٰبَ
- کتاب کو
- وَٱلْمِيزَانَ
- اور میزان کو
- لِيَقُومَ
- تاکہ قائم ہوں
- ٱلنَّاسُ
- لوگ
- بِٱلْقِسْطِ
- انصاف پر
- وَأَنزَلْنَا
- اور اتارا ہم نے
- ٱلْحَدِيدَ
- لوہا
- فِيهِ
- اس میں
- بَأْسٌ
- زور ہے
- شَدِيدٌ
- سخت
- وَمَنَٰفِعُ
- اور فائدے ہیں
- لِلنَّاسِ
- لوگوں کے لیے
- وَلِيَعْلَمَ
- اور تاکہ جان لے
- ٱللَّهُ
- اللہ
- مَن
- کون
- يَنصُرُهُۥ
- مدد کرتا ہے اس کی
- وَرُسُلَهُۥ
- اور اس کے رسولوں کی
- بِٱلْغَيْبِ
- ساتھ غیب کے
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ تعالیٰ
- قَوِىٌّ
- قوت والا ہے،
- عَزِيزٌ
- زبردست ہے
یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان (ترازو) نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں۔ اور ہم نے لوہے کو اتارا جس میں سخت ہیبت وقوت ہے اور لوگوں کے لیے اور بھی (بہت سے) فائدے ہیں اور اس لیے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بےدیکھے کون کرتا ہے، بیشک اللہ قوت واﻻ اور زبردست ہے.
57:25
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی