سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران), آیت 83

  1. أَفَغَيْرَ دِينِ اللَّهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَإِلَيْهِ يُرْجَعُونَ

    لفظ کا ترجمہ

    أَفَغَيْرَ
    کیا بھلا سوائے
    دِينِ
    دین کے
    ٱللَّهِ
    اللہ کے
    يَبْغُونَ
    وہ چاہتے ہیں
    وَلَهُۥٓ
    حالانکہ اس کے لیئے
    أَسْلَمَ
    مطیع ہے۔ تابع ہے جو کوئی
    مَن
    جو کوئی
    فِى
    میں ہے
    ٱلسَّمَٰوَٰتِ
    آسمانوں
    وَٱلْأَرْضِ
    اورزمین میں
    طَوْعًا
    خوشی سے
    وَكَرْهًا
    اور ناخوشی سے
    وَإِلَيْهِ
    اوراس کی طرف
    يُرْجَعُونَ
    وہ لوٹائے جائیں گے

    کیا وه اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حاﻻنکہ تمام آسمانوں والے اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے ، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔

    3:83

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی

سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران)