سورۃ 3 اٰل عمران (خاندان عمران), آیت 30
-
يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَبَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا ۗ وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ ۗ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ
لفظ کا ترجمہ
- يَوْمَ
- جس دن
- تَجِدُ
- پائے گا
- كُلُّ
- ہر
- نَفْسٍ
- شخص
- مَّا
- جو
- عَمِلَتْ
- اس نے عمل کیا
- مِنْ
- میں سے
- خَيْرٍ
- نیکی
- مُّحْضَرًا
- حاضر کیا ہوا
- وَمَا
- اور جو
- عَمِلَتْ
- اس نے عمل کیا
- مِن
- میں سے
- سُوٓءٍ
- برائی
- تَوَدُّ
- وہ چاہے گا
- لَوْ
- کاش
- أَنَّ
- بیشک
- بَيْنَهَا
- اس کے درمیان (یعنی نفس)
- وَبَيْنَهُۥٓ
- اوراس کے درمیان (یعنی عمل)
- أَمَدًۢا
- فاصلہ ہوتا
- بَعِيدًا
- دور کا
- وَيُحَذِّرُكُمُ
- اور ڈراتا ہے تم کو
- ٱللَّهُ
- اللہ
- نَفْسَهُۥ
- اپنی ذات سے
- وَٱللَّهُ
- اوراللہ
- رَءُوفٌۢ
- بہت شفقت کرنے والا ہے
- بِٱلْعِبَادِ
- بندوں پر
جس دن ہر نفس (شخص) اپنی کی ہوئی نیکیوں کو اور اپنی کی ہوئی برائیوں کو موجود پالے گا، آرزو کرے گا کہ کاش! اس کے اور برائیوں کے درمیان بہت ہی دوری ہوتی۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی ذات سے ڈرا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی مہربان ہے۔
3:30
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی