سورۃ 33 اﻷحزاب (سپاہی), آیت 27
-
وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَأَرْضًا لَمْ تَطَئُوهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا
لفظ کا ترجمہ
- وَأَوْرَثَكُمْ
- اور اس نے و ارث بنادیا تم کو
- أَرْضَهُمْ
- ان کی زمین کا
- وَدِيَٰرَهُمْ
- اور ان کے گھروں کا
- وَأَمْوَٰلَهُمْ
- اور ان کے مالوں کا
- وَأَرْضًا
- اور زمین کا
- لَّمْ
- نہیں
- تَطَـُٔوهَا
- تم نے پامال کیا اس کو
- وَكَانَ
- اور ہے
- ٱللَّهُ
- اللہ تعالیٰ
- عَلَىٰ
- اوپر
- كُلِّ
- ہر
- شَىْءٍ
- چیز کے
- قَدِيرًا
- قدرت رکھنے والا
اور اس نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھر بار کا اور ان کے مال کا وارث کر دیا اور اس زمین کا بھی جس کو تمہارے قدموں نے روندا نہیں، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.
33:27
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی