سورۃ 30 الروم (روم), آیت 41
-
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
لفظ کا ترجمہ
- ظَهَرَ
- ظاہر ہوا
- ٱلْفَسَادُ
- فساد
- فِى
- میں
- ٱلْبَرِّ
- خشکی
- وَٱلْبَحْرِ
- اور سمندر میں
- بِمَا
- بوجہ اس کے
- كَسَبَتْ
- جو کمائی کی
- أَيْدِى
- ہاتھوں نے
- ٱلنَّاسِ
- لوگوں کے
- لِيُذِيقَهُم
- تاکہ وہ چکھائے ان کو
- بَعْضَ
- بعض
- ٱلَّذِى
- وہ چیز
- عَمِلُوا۟
- جو انہوں نے عمل کیے
- لَعَلَّهُمْ
- تاکہ وہ۔ شاید کہ وہ
- يَرْجِعُونَ
- لوٹ آئیں۔ باز آجائیں
خشکی اور تری میں لوگوں کی بداعمالیوں کے باعﺚ فساد پھیل گیا۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالیٰ چکھا دے (بہت) ممکن ہے کہ وه باز آجائیں.
30:41
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی