سورۃ 2 البقرة (گائے), آیت 215
-
يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ ۖ قُلْ مَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ ۗ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ
لفظ کا ترجمہ
- يَسْـَٔلُونَكَ
- وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
- مَاذَا
- کیا کچھ
- يُنفِقُونَ
- وہ خرچ کریں
- قُلْ
- کہہ دیجیے
- مَآ
- جو
- أَنفَقْتُم
- خرچ کرو تم
- مِّنْ
- سے
- خَيْرٍ
- مال میں
- فَلِلْوَٰلِدَيْنِ
- تو والدین کے لیے ہے
- وَٱلْأَقْرَبِينَ
- اور قریبی رشتہ داروں کے لیے
- وَٱلْيَتَٰمَىٰ
- اور یتیموں کے لیے
- وَٱلْمَسَٰكِينِ
- اور مسکینوں کے لیے
- وَٱبْنِ ٱلسَّبِيلِ
- اور مسافروں کے لیے
- وَمَا
- اور جو بھی
- تَفْعَلُوا۟
- تم کرو گے
- مِنْ
- سے
- خَيْرٍ
- نیکی میں سے
- فَإِنَّ
- تو بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ
- بِهِۦ
- اس کو
- عَلِيمٌ
- جاننے والا ہے
آپ سے پوچھتے ہیں کہ وه کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجیئے جو مال تم خرچ کرو وه ماں باپ کے لئے ہے اور رشتہداروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے اور تم جو کچھ بھلائی کرو گے اللہ تعالیٰ کو اس کا علم ہے۔
2:215
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی