سورۃ 2 البقرة (گائے), آیت 158

  1. إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ ۖ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا ۚ وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ عَلِيمٌ

    لفظ کا ترجمہ

    إِنَّ
    بیشک
    ٱلصَّفَا
    صفا
    وَٱلْمَرْوَةَ
    اور مروہ
    مِن
    سے
    شَعَآئِرِ
    نشانیوں میں ہیں
    ٱللَّهِ
    اللہ کی
    فَمَنْ
    پس جو کوئی
    حَجَّ
    حج کرے
    ٱلْبَيْتَ
    بیت اللہ کا
    أَوِ
    یا
    ٱعْتَمَرَ
    عمرہ کرے
    فَلَا
    تو نہیں کوئی
    جُنَاحَ
    گناہ
    عَلَيْهِ
    اس پر
    أَن
    کہ
    يَطَّوَّفَ
    وہ طواف کرے
    بِهِمَا
    ان دونوں کا
    وَمَن
    اور جو کوئی
    تَطَوَّعَ
    خوشی سے کرے
    خَيْرًا
    کوئی بھی نیکی
    فَإِنَّ
    تو بیشک
    ٱللَّهَ
    اللہ تعالیٰ
    شَاكِرٌ
    قدر دان ہے
    عَلِيمٌ
    جاننے والا ہے

    صفا اور مروه اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں ، اس لئے بیت اللہ کا حج وعمره کرنے والے پر ان کا طواف کرلینے میں بھی کوئی گناه نہیں اپنی خوشی سے بھلائی کرنے والوں کا اللہ قدردان ہے اور انہیں خوب جاننے واﻻ ہے۔

    2:158

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی

سورۃ 2 البقرة (گائے)