سورۃ 28 القصص (قصے), آیت 78
-
قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَىٰ عِلْمٍ عِنْدِي ۚ أَوَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَهْلَكَ مِنْ قَبْلِهِ مِنَ الْقُرُونِ مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَأَكْثَرُ جَمْعًا ۚ وَلَا يُسْأَلُ عَنْ ذُنُوبِهِمُ الْمُجْرِمُونَ
لفظ کا ترجمہ
- قَالَ
- کہنے لگا
- إِنَّمَآ
- بیشک
- أُوتِيتُهُۥ
- میں دیا گیا ہوں اس کو
- عَلَىٰ
- پر
- عِلْمٍ
- علم کی بنا پر
- عِندِىٓ
- جو میرے پاس ہے
- أَوَلَمْ
- کیا بھلا نہیں
- يَعْلَمْ
- وہ جانتا
- أَنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ تعالیٰ نے
- قَدْ
- تحقیق
- أَهْلَكَ
- ہلاک کردیا
- مِن
- سے
- قَبْلِهِۦ
- اس سے پہلے
- مِنَ
- سے
- ٱلْقُرُونِ
- بستیوں میں سے
- مَنْ
- جو
- هُوَ
- وہ
- أَشَدُّ
- زیادہ سخت تھیں
- مِنْهُ
- اس سے
- قُوَّةً
- قوت میں
- وَأَكْثَرُ
- اور اکثر تھیں
- جَمْعًا
- جمعیت کے اعتبار سے/ نفری کے اعتبار سے
- وَلَا
- اور نہیں
- يُسْـَٔلُ
- پوچھے جاتے
- عَن
- کے بارے
- ذُنُوبِهِمُ
- اپنے گناہوں (کے بارے میں)
- ٱلْمُجْرِمُونَ
- مجرم
قارون نے کہا یہ سب کچھ مجھے میری اپنی سمجھ کی بنا پر ہی دیا گیا ہے ، کیا اسے اب تک یہ نہیں معلوم کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے پہلے بہت سے بستی والوں کو غارت کر دیا جو اس سے بہت زیاده قوت والے اور بہت بڑی جمع پونجی والے تھے۔ اور گنہگاروں سے ان کے گناہوں کی باز پرس ایسے وقت نہیں کی جاتی.
28:78
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی