سورۃ 28 القصص (قصے), آیت 35
-
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ بِآيَاتِنَا أَنْتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ
لفظ کا ترجمہ
- قَالَ
- کہا
- سَنَشُدُّ
- عنقریب ہم مضبوط کریں گے
- عَضُدَكَ
- بازو تیرا
- بِأَخِيكَ
- ساتھ تیرے بھائی کے
- وَنَجْعَلُ
- اور ہم بنادیں گے
- لَكُمَا
- تم دونوں کے لئے
- سُلْطَٰنًا
- غلبہ
- فَلَا
- تو نہ
- يَصِلُونَ
- وہ پہنچیں گے
- إِلَيْكُمَا
- تمہاری طرف
- بِـَٔايَٰتِنَآ
- ہماری نشانیوں کے ساتھ
- أَنتُمَا
- تم دونوں
- وَمَنِ
- اور جو
- ٱتَّبَعَكُمَا
- پیروی کریں تم دونوں کی
- ٱلْغَٰلِبُونَ
- غالب آنے والے ہیں
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم تیرے بھائی کے ساتھ تیرا بازو مضبوط کردیں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے فرعونی تم تک پہنچ ہی نہ سکیں گے، بسبب ہماری نشانیوں کے، تم دونوں اور تمہاری تابعداری کرنے والے ہی غالب رہیں گے.
28:35
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی