سورۃ 28 القصص (قصے), آیت 23
-
وَلَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِنْ دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ ۖ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا ۖ قَالَتَا لَا نَسْقِي حَتَّىٰ يُصْدِرَ الرِّعَاءُ ۖ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَمَّا
- اور جب
- وَرَدَ
- وہ پہنچا/ وارد ہوا
- مَآءَ
- پانی پر
- مَدْيَنَ
- مدین کے
- وَجَدَ
- پایا
- عَلَيْهِ
- اس پر
- أُمَّةً
- ایک گروہ کو
- مِّنَ
- سے
- ٱلنَّاسِ
- لوگوں میں (سے)
- يَسْقُونَ
- جو پانی پلا رہے تھے
- وَوَجَدَ
- اور پایا
- مِن
- کے
- دُونِهِمُ
- ان کے علاوہ
- ٱمْرَأَتَيْنِ
- دوعورتوں کو
- تَذُودَانِ
- جو روکے ہوئے تھیں/ ہٹا رہی تھیں
- قَالَ
- کہا
- مَا
- کیا
- خَطْبُكُمَا
- معاملہ ہے تم دونوں کا
- قَالَتَا
- وہ دونوں کہنے لگیں
- لَا
- نہیں
- نَسْقِى
- ہم پانی پلاتیں
- حَتَّىٰ
- یہاں تک کہ
- يُصْدِرَ
- واپس نکال لائیں
- ٱلرِّعَآءُ
- چرواہے
- وَأَبُونَا
- اور ہمارا باپ
- شَيْخٌ
- بوڑھا ہے
- كَبِيرٌ
- بڑی عمر کا ہے
مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے (جانوروں کو) روکتی ہوئی دکھائی دیں، پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے، وه بولیں کہ جب تک یہ چرواہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں.
28:23
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی