سورۃ 25 الفرقان (معیار), آیت 21
-
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ أَوْ نَرَىٰ رَبَّنَا ۗ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا كَبِيرًا
لفظ کا ترجمہ
- وَقَالَ
- اور کہا
- ٱلَّذِينَ
- ان لوگوں نے
- لَا
- نہیں
- يَرْجُونَ
- جو امید رکھتے
- لِقَآءَنَا
- ہماری ملاقات کی
- لَوْلَآ
- کیوں نہیں
- أُنزِلَ
- اتارے گئے۔ نازل کیے گئے
- عَلَيْنَا
- ہم پر
- ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ
- فرشتے
- أَوْ
- یا
- نَرَىٰ
- ہم دیکھتے
- رَبَّنَا
- اپنے رب کو
- لَقَدِ
- البتہ تحقیق
- ٱسْتَكْبَرُوا۟
- انہوں نے تکبر کیا
- فِىٓ
- میں
- أَنفُسِهِمْ
- اپنے نفسوں
- وَعَتَوْ
- اور انہوں نے سرکشی کی
- عُتُوًّا
- سرکشی
- كَبِيرًا
- بڑی
اور جنہیں ہماری ملاقات کی توقع نہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتارے جاتے ؟ یا ہم اپنی آنکھوں سے اپنے رب کو دیکھ لیتے؟ ان لوگوں نے اپنے آپ کو ہی بہت بڑا سمجھ رکھا ہے اور سخت سرکشی کرلی ہے.
25:21
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی