سورۃ 24 النور (روشنی), آیت 62

  1. إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِذَا كَانُوا مَعَهُ عَلَىٰ أَمْرٍ جَامِعٍ لَمْ يَذْهَبُوا حَتَّىٰ يَسْتَأْذِنُوهُ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ أُولَٰئِكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ۚ فَإِذَا اسْتَأْذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَنْ لِمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ

    لفظ کا ترجمہ

    إِنَّمَا
    بیشک
    ٱلْمُؤْمِنُونَ
    مومن
    ٱلَّذِينَ
    وہ لوگ ہیں
    ءَامَنُوا۟
    جو ایمان لائے
    بِٱللَّهِ
    اللہ کے ساتھ
    وَرَسُولِهِۦ
    اور اس کے رسول کے ساتھ
    وَإِذَا
    اور جب
    كَانُوا۟
    وہ ہوتے ہیں
    مَعَهُۥ
    اس کے ساتھ
    عَلَىٰٓ
    پر
    أَمْرٍ
    کسی کام (پر)
    جَامِعٍ
    اجتماعی۔ اہم
    لَّمْ
    نہیں
    يَذْهَبُوا۟
    وہ جاتے
    حَتَّىٰ
    یہاں تک کہ
    يَسْتَـْٔذِنُوهُ
    اجازت لے لیں آپ سے
    إِنَّ
    بیشک
    ٱلَّذِينَ
    وہ لوگ
    يَسْتَـْٔذِنُونَكَ
    جو اجازت مانگتے ہیں آپ سے
    أُو۟لَٰٓئِكَ
    یہی وہ
    ٱلَّذِينَ
    لوگ ہیں
    يُؤْمِنُونَ
    جو ایمان لاتے ہیں
    بِٱللَّهِ
    اللہ پر
    وَرَسُولِهِۦ
    اور اس کے رسول پر
    فَإِذَا
    پھر جب
    ٱسْتَـْٔذَنُوكَ
    وہ اجازت مانگیں آپ سے
    لِبَعْضِ
    اپنے بعض
    شَأْنِهِمْ
    کام کے لیے
    فَأْذَن
    تو اجازت دے دو
    لِّمَن
    جس کے لیے
    شِئْتَ
    چاہو تم
    مِنْهُمْ
    ان میں سے
    وَٱسْتَغْفِرْ
    اور بخشش مانگو
    لَهُمُ
    ان کے لیے
    ٱللَّهَ
    اللہ تعالیٰ (سے )
    إِنَّ
    بیشک
    ٱللَّهَ
    اللہ تعالیٰ
    غَفُورٌ
    غفور
    رَّحِيمٌ
    رحیم ہے

    باایمان لوگ تو وہی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر یقین رکھتے ہیں اور جب ایسے معاملہ میں جس میں لوگوں کے جمع ہونے کی ضرورت ہوتی ہے نبی کے ساتھ ہوتے ہیں تو جب تک آپ سے اجازت نہ لیں کہیں نہیں جاتے۔ جو لوگ ایسے موقع پر آپ سے اجازت لے لیتے ہیں حقیقت میں یہی ہیں وه جو اللہ تعالیٰ پر اور اس کے رسول پر ایمان ﻻچکے ہیں ۔ پس جب ایسے لوگ آپ سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو آپ ان میں سے جسے چاہیں اجازت دے دیں اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعا مانگیں، بےشک اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے.

    24:62

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی

سورۃ 24 النور (روشنی)