سورۃ 9 التوبة (توبہ), آیت 97
-
الْأَعْرَابُ أَشَدُّ كُفْرًا وَنِفَاقًا وَأَجْدَرُ أَلَّا يَعْلَمُوا حُدُودَ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
لفظ کا ترجمہ
- ٱلْأَعْرَابُ
- بدو عرب
- أَشَدُّ
- زیادہ سخت ہیں
- كُفْرًا
- کفر میں
- وَنِفَاقًا
- اور نفاق میں
- وَأَجْدَرُ
- اور زیادہ قریب ہیں
- أَلَّا
- کہ نہ۔ کہ نہیں
- يَعْلَمُوا۟
- وہ جانیں۔ وہ جانتے
- حُدُودَ
- حدود
- مَآ
- اس کی جو
- أَنزَلَ
- نازل کیا
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- عَلَىٰ
- پر
- رَسُولِهِۦ
- اپنے رسول
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ
- عَلِيمٌ
- علم والا ہے
- حَكِيمٌ
- حکمت والا ہے
دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور ان کو ایسا ہونا ہی چاہئے کہ ان کو ان احکام کا علم نہ ہو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں اور اللہ بڑا علم واﻻ بڑی حکمت واﻻ ہے۔
9:97
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی