سورۃ 8 اﻷنفال (اموال غنیمت), آیت 72
-
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ آوَوْا وَنَصَرُوا أُولَٰئِكَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يُهَاجِرُوا مَا لَكُمْ مِنْ وَلَايَتِهِمْ مِنْ شَيْءٍ حَتَّىٰ يُهَاجِرُوا ۚ وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَىٰ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ ۗ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
لفظ کا ترجمہ
- إِنَّ
- بیشک
- ٱلَّذِينَ
- وہ لوگ
- ءَامَنُوا۟
- جو ایمان لائے
- وَهَاجَرُوا۟
- اور انہوں نے ہجرت کی
- وَجَٰهَدُوا۟
- اور جہاد کیا
- بِأَمْوَٰلِهِمْ
- اپنے مالوں کے ساتھ
- وَأَنفُسِهِمْ
- اور اپنے نفسوں کے ساتھ
- فِى
- میں
- سَبِيلِ
- راستے
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- وَٱلَّذِينَ
- اور وہ لوگ
- ءَاوَوا۟
- جنہوں نے پناہ دی
- وَّنَصَرُوٓا۟
- اور مدد دی
- أُو۟لَٰٓئِكَ
- یہی لوگ
- بَعْضُهُمْ
- ان میں سے بعض
- أَوْلِيَآءُ
- سرپرست ہیں۔ گہرے دوست ہیں
- بَعْضٍ
- بعض کے
- وَٱلَّذِينَ
- اور وہ لوگ
- ءَامَنُوا۟
- جو ایمان لائے
- وَلَمْ
- اور نہیں
- يُهَاجِرُوا۟
- انہوں نے ہجرت کی
- مَا
- نہیں
- لَكُم
- تمہارے لیے
- مِّن
- کی
- وَلَٰيَتِهِم
- ان کی ولایت میں سے
- مِّن
- کوئی
- شَىْءٍ
- بھی چیز
- حَتَّىٰ
- یہاں تک کہ
- يُهَاجِرُوا۟
- وہ ہجرت کرجائیں
- وَإِنِ
- اور اگر
- ٱسْتَنصَرُوكُمْ
- وہ مدد مانگیں تم سے
- فِى
- میں
- ٱلدِّينِ
- دین کے معاملے میں
- فَعَلَيْكُمُ
- تو تم پر ہے
- ٱلنَّصْرُ
- مدد کرنا
- إِلَّا
- مگر
- عَلَىٰ
- کے خلاف
- قَوْمٍۭ
- اس قوم (کے خلاف)
- بَيْنَكُمْ
- تمہارے درمیان
- وَبَيْنَهُم
- اور ان کے درمیان
- مِّيثَٰقٌ
- پختہ معاہدہ ہے
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ تعالیٰ
- بِمَا
- ساتھ اس کے جو
- تَعْمَلُونَ
- تم عمل کرتے ہو
- بَصِيرٌ
- دیکھنے والا ہے
جو لوگ ایمان ﻻئے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راه میں جہاد کیا اور جن لوگوں نے ان کو پناه دی اور مدد کی، یہ سب آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں، اور جو ایمان تو ﻻئے ہیں لیکن ہجرت نہیں کی تمہارے لئے ان کی کچھ بھی رفاقت نہیں جب تک کہ وه ہجرت نہ کریں۔ ہاں اگر وه تم سے دین کے بارے میں مدد طلب کریں تو تم پر مدد کرنا ضروری ہے، سوائے ان لوگوں کے کہ تم میں اور ان میں عہد وپیمان ہے، تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ خوب دیکھتا ہے۔
8:72
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی