سورۃ 7 اﻷعراف (بلندی), آیت 29
-
قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ ۖ وَأَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۚ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ
لفظ کا ترجمہ
- قُلْ
- کہہ دیجئے
- أَمَرَ
- حکم دیا ہے
- رَبِّى
- میرے رب نے
- بِٱلْقِسْطِ
- انصاف کا
- وَأَقِيمُوا۟
- اور قائم کرو
- وُجُوهَكُمْ
- اپنے چہروں کو
- عِندَ
- نزدیک
- كُلِّ
- ہر
- مَسْجِدٍ
- مسجد کے
- وَٱدْعُوهُ
- اور پکارو اس کو
- مُخْلِصِينَ
- خالص کرتے ہوئے
- لَهُ
- اس کے
- ٱلدِّينَ
- دین کو
- كَمَا
- جیسا کہ
- بَدَأَكُمْ
- اس نے پہلی مرتبہ بنایا تم کو
- تَعُودُونَ
- تم لوٹو گے / تم آؤ گے
آپ کہہ دیجیئے کہ میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا اور یہ کہ تم ہر سجده کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھا کرو اور اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طور پر کرو کہ اس عبادت کو خالص اللہ ہی کے واسطے رکھو۔ تم کو اللہ نے جس طرح شروع میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم دوباره پیدا ہوگے۔
7:29
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی