سورۃ 7 اﻷعراف (بلندی), آیت 148
-
وَاتَّخَذَ قَوْمُ مُوسَىٰ مِنْ بَعْدِهِ مِنْ حُلِيِّهِمْ عِجْلًا جَسَدًا لَهُ خُوَارٌ ۚ أَلَمْ يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا ۘ اتَّخَذُوهُ وَكَانُوا ظَالِمِينَ
لفظ کا ترجمہ
- وَٱتَّخَذَ
- اور بنا لیا
- قَوْمُ
- قوم نے
- مُوسَىٰ
- موسیٰ کی
- مِنۢ
- سے
- بَعْدِهِۦ
- ان کے پیچھے
- مِنْ
- میں سے
- حُلِيِّهِمْ
- اپنے زیورات
- عِجْلًا
- ایک بچھڑا
- جَسَدًا
- جسم والا
- لَّهُۥ
- اسی کی
- خُوَارٌ
- آواز تھی
- أَلَمْ
- کیا نہیں
- يَرَوْا۟
- انہوں نے دیکھا
- أَنَّهُۥ
- کہ بیشک وہ
- لَا
- نہیں
- يُكَلِّمُهُمْ
- کلام کرتا ان سے
- وَلَا
- اور نہیں
- يَهْدِيهِمْ
- وہ راہنمائی کرنا ان کی
- سَبِيلًا
- راستے کی طرف
- ٱتَّخَذُوهُ
- انہوں نے بنا لیا اس کو
- وَكَانُوا۟
- تھے وہ
- ظَٰلِمِينَ
- ظالم
اور موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم نے ان کے بعد اپنے زیوروں کا ایک بچھڑا معبود ٹھہرا لیا جو کہ ایک قالب تھا جس میں ایک آواز تھی۔ کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ وه ان سے بات نہیں کرتا تھا اور نہ ان کو کوئی راه بتلاتا تھا اس کو انہوں نے معبود قرار دیا اور بڑی بے انصافی کا کام کیا۔
7:148
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی