سورۃ 7 اﻷعراف (بلندی), آیت 127
-
وَقَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ أَتَذَرُ مُوسَىٰ وَقَوْمَهُ لِيُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ ۚ قَالَ سَنُقَتِّلُ أَبْنَاءَهُمْ وَنَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ وَإِنَّا فَوْقَهُمْ قَاهِرُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَقَالَ
- اور کہا
- ٱلْمَلَأُ
- سرداروں نے
- مِن
- سے
- قَوْمِ
- قوم
- فِرْعَوْنَ
- فرعون میں (سے)
- أَتَذَرُ
- کیا تم چھوڑ دو گے
- مُوسَىٰ
- موسیٰ کو
- وَقَوْمَهُۥ
- اور اس کی قوم کو
- لِيُفْسِدُوا۟
- کہ وہ فساد پھیلائیں
- فِى
- میں
- ٱلْأَرْضِ
- زمین (میں)
- وَيَذَرَكَ
- اور چھوڑ دیں تجھ کو
- وَءَالِهَتَكَ
- اور تیرے الہوں کو
- قَالَ
- کہا
- سَنُقَتِّلُ
- عنقریب ہم قتل کردیں گے
- أَبْنَآءَهُمْ
- ان کے بیٹوں کو
- وَنَسْتَحْىِۦ
- اور ہم زندہ چھوڑ دیں گے
- نِسَآءَهُمْ
- ان کی عورتوں کو
- وَإِنَّا
- اور بیشک ہم
- فَوْقَهُمْ
- ان کے اوپر
- قَٰهِرُونَ
- غالب ہیں
اور قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کی قوم کو یوں ہی رہنے دیں گے کہ وه ملک میں فساد کرتے پھریں ، اور وه آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ترک کئے رہیں۔ فرعون نے کہا کہ ہم ابھی ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرنا شروع کر دیں گے اور عورتوں کو زنده رہنے دیں گے اور ہم کو ان پر ہر طرح کا زور ہے۔
7:127
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی