سورۃ 7 اﻷعراف (بلندی), آیت 100
-
أَوَلَمْ يَهْدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ أَهْلِهَا أَنْ لَوْ نَشَاءُ أَصَبْنَاهُمْ بِذُنُوبِهِمْ ۚ وَنَطْبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ
لفظ کا ترجمہ
- أَوَلَمْ
- کیا بھلا نہیں
- يَهْدِ
- راہنمائی کی
- لِلَّذِينَ
- ان لوگوں کی
- يَرِثُونَ
- جو وارث ہوئے
- ٱلْأَرْضَ مِنۢ
- زمین کے
- بَعْدِ
- بعد
- أَهْلِهَآ
- اس کے رہنے والوں کے
- أَن
- کہ
- لَّوْ
- اگر
- نَشَآءُ
- ہم چاہتے
- أَصَبْنَٰهُم
- پکڑ لیتے ہم ان کو
- بِذُنُوبِهِمْ
- ان کے گناہوں کے ساتھ
- وَنَطْبَعُ
- اور ہم مہر لگا دیتے
- عَلَىٰ
- پر
- قُلُوبِهِمْ
- ان کے دلوں
- فَهُمْ
- پس وہ
- لَا
- نہ
- يَسْمَعُونَ
- سن سکتے
اور کیا ان لوگوں کو جو زمین کے وارث ہوئے وہاں کے لوگوں کی ہلاکت کے بعد (ان واقعات مذکوره نے) یہ بات نہیں بتلائی کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے جرائم کے سبب ان کو ہلاک کر ڈالیں اور ہم ان کے دلوں پر بند لگا دیں، پس وه نہ سن سکیں۔
7:100
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی