سورۃ 6 اﻷنعام (مویشی), آیت 94
-
وَلَقَدْ جِئْتُمُونَا فُرَادَىٰ كَمَا خَلَقْنَاكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَتَرَكْتُمْ مَا خَوَّلْنَاكُمْ وَرَاءَ ظُهُورِكُمْ ۖ وَمَا نَرَىٰ مَعَكُمْ شُفَعَاءَكُمُ الَّذِينَ زَعَمْتُمْ أَنَّهُمْ فِيكُمْ شُرَكَاءُ ۚ لَقَدْ تَقَطَّعَ بَيْنَكُمْ وَضَلَّ عَنْكُمْ مَا كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَقَدْ
- اور البتہ تحقیق
- جِئْتُمُونَا
- آگئے تم ہمارے پاس
- فُرَٰدَىٰ
- تنہا۔ اکیلے
- كَمَا
- جیسا کہ
- خَلَقْنَٰكُمْ
- پیدا کیا تھا ہم نے تم کو
- أَوَّلَ
- پہلی
- مَرَّةٍ
- بار
- وَتَرَكْتُم
- اور چھوڑ آئے تھے تم
- مَّا
- جو
- خَوَّلْنَٰكُمْ
- دیا ہم نے تم کو
- وَرَآءَ
- کے پیچھے
- ظُهُورِكُمْ
- اپنی پیٹھوں
- وَمَا
- اور نہیں
- نَرَىٰ
- ہم دیکھتے
- مَعَكُمْ
- تمہارے ساتھ
- شُفَعَآءَكُمُ
- تمہارے سفارشیوں کو
- ٱلَّذِينَ
- وہ جو
- زَعَمْتُمْ
- گمان کیا کرتے تھے تم۔ زعم رکھتے تھے تم
- أَنَّهُمْ
- بیشک وہ
- فِيكُمْ
- تم میں
- شُرَكَٰٓؤُا۟
- شریک ہیں
- لَقَد
- البتہ تحقیق
- تَّقَطَّعَ
- کٹ گئے
- بَيْنَكُمْ
- تمہارے درمیان سے
- وَضَلَّ
- اور گم ہوگیا
- عَنكُم
- تم سے
- مَّا
- وہ جو
- كُنتُمْ
- تھے تم
- تَزْعُمُونَ
- تم گمان کیا کرتے
اور تم ہمارے پاس تنہا تنہا آگئے جس طرح ہم نے اول بار تم کو پیدا کیا تھا اور جو کچھ ہم نے تم کو دیا تھا اس کو اپنے پیچھے ہی چھوڑ آئے اور ہم تو تمہارے ہمراه تمہارے ان شفاعت کرنے والوں کو نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم دعویٰ رکھتے تھے کہ وه تمہارے معاملے میں شریک ہیں۔ واقعی تمہارے آپس میں تو قطع تعلق ہوگیا اور وه تمہارا دعویٰ سب تم سے گیا گزرا ہوا۔
6:94
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی