سورۃ 6 اﻷنعام (مویشی), آیت 71
-
قُلْ أَنَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلَىٰ أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ فِي الْأَرْضِ حَيْرَانَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۖ وَأُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
لفظ کا ترجمہ
- قُلْ
- کہہ دیجیے
- أَنَدْعُوا۟ مِن
- کیا ہم پکاریں
- دُونِ
- سوا
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- مَا
- جو
- لَا
- نہیں
- يَنفَعُنَا
- نفع دے سکتا ہم کو
- وَلَا
- اور نہ ہی
- يَضُرُّنَا
- وہ نقصان دے سکتا ہے ہم کو
- وَنُرَدُّ
- اور ہم پھیر دیے جائیں گے
- عَلَىٰٓ
- اوپر
- أَعْقَابِنَا
- اپنی ایڑیوں کے
- بَعْدَ
- بعد اس کے
- إِذْ
- کہ
- هَدَىٰنَا ٱللَّهُ
- ہدایت دی ہم کو
- كَٱلَّذِى
- اس شخص کی طرح
- ٱسْتَهْوَتْهُ
- راستہ بھلا دیا اس کو
- ٱلشَّيَٰطِينُ
- شیطانوں نے
- فِى
- میں
- ٱلْأَرْضِ
- زمین
- حَيْرَانَ
- حیران ہے۔ سرگرداں ہے
- لَهُۥٓ
- اس کے لیے
- أَصْحَٰبٌ
- کچھ ساتھی ہیں
- يَدْعُونَهُۥٓ
- وہ پکارتے ہیں اس کو
- إِلَى
- طرف
- ٱلْهُدَى
- ہدایت کے
- ٱئْتِنَا
- آجاؤ ہمارے پاس
- قُلْ
- کہہ دیجیے
- إِنَّ
- بیشک
- هُدَى
- ہدایت
- ٱللَّهِ
- اللہ کی
- هُوَ
- وہی
- ٱلْهُدَىٰ
- ہدایت ہے
- وَأُمِرْنَا
- اور ہم حکم دیے گئے
- لِنُسْلِمَ
- تاکہ ہم سرتسلیم خم کریں۔ سپرد کردیں
- لِرَبِّ
- رب
- ٱلْعَٰلَمِينَ
- العالمین کے لیے
آپ کہہ دیجئے کہ کیا ہم اللہ تعالیٰ کے سوا ایسی چیز کو پکاریں کہ نہ وه ہم کو نفع پہنچائے اور نہ ہم کو نقصان پہنچائے اور کیا ہم الٹے پھر جائیں اس کے بعد کہ ہم کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت کردی ہے، جیسے کوئی شخص ہو کہ اس کو شیطانوں نے کہیں جنگل میں بےراه کردیا ہو اور وه بھٹکتا پھرتا ہو، اس کے کچھ ساتھی بھی ہوں کہ وه اس کو ٹھیک راستہ کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آ ۔ آپ کہہ دیجئے کہ یقینی بات ہے کہ راه راست وه خاص اللہ ہی کی راه ہے اور ہم کو یہ حکم ہوا ہے کہ ہم پروردگار عالم کے پورے مطیع ہوجائیں۔
6:71
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی