سورۃ 6 اﻷنعام (مویشی), آیت 109
-
وَأَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ جَاءَتْهُمْ آيَةٌ لَيُؤْمِنُنَّ بِهَا ۚ قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِنْدَ اللَّهِ ۖ وَمَا يُشْعِرُكُمْ أَنَّهَا إِذَا جَاءَتْ لَا يُؤْمِنُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَأَقْسَمُوا۟
- اور انہوں نے قسمیں کھائیں
- بِٱللَّهِ
- اللہ کی
- جَهْدَ
- اپنی پکی
- أَيْمَٰنِهِمْ
- قسمیں
- لَئِن
- البتہ
- جَآءَتْهُمْ
- آئی ان کے پاس
- ءَايَةٌ
- کوئی نشانی
- لَّيُؤْمِنُنَّ
- تو ضرور ایمان لائیں گے
- بِهَا
- اس پر
- قُلْ
- کہہ دیجیے
- إِنَّمَا
- بیشک
- ٱلْءَايَٰتُ
- نشانیاں
- عِندَ
- پاس ہیں
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- وَمَا
- اور کیا
- يُشْعِرُكُمْ
- چیز سمجھائے تم کو۔ شعور دے تم کو
- أَنَّهَآ
- بیشک وہ
- إِذَا
- جب
- جَآءَتْ
- آگئیں
- لَا
- نہیں
- يُؤْمِنُونَ
- وہ ایمان لائیں گے
اور ان لوگوں نے قسموں میں بڑا زور لگا کر اللہ تعالیٰ کی قسم کھائی کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آ جائے تو وه ضرور ہی اس پر ایمان لے آئیں گے، آپ کہہ دیجئے کہ نشانیاں سب اللہ کے قبضے میں ہیں اور تم کو اس کی کیا خبر کہ وه نشانیاں جس وقت آجائیں گی یہ لوگ تب بھی ایمان نہ ﻻئیں گے۔
6:109
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی