سورۃ 6 اﻷنعام (مویشی), آیت 100
-
وَجَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ الْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ ۖ وَخَرَقُوا لَهُ بَنِينَ وَبَنَاتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يَصِفُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَجَعَلُوا۟
- اور انہوں نے بنا لیے
- لِلَّهِ
- اللہ کے لیے
- شُرَكَآءَ
- کچھ شریک
- ٱلْجِنَّ
- جنہوں میں سے
- وَخَلَقَهُمْ
- حالانکہ اس نے پیدا کیا ان کو
- وَخَرَقُوا۟
- اور انہوں نے تراش لیے
- لَهُۥ
- اس کے لیے
- بَنِينَ
- بیٹے
- وَبَنَٰتٍۭ
- اور بیٹیاں
- بِغَيْرِ
- بغیر
- عِلْمٍ
- علم کے
- سُبْحَٰنَهُۥ
- پاک ہے وہ
- وَتَعَٰلَىٰ
- اور بلند ہے
- عَمَّا
- اس سے جو
- يَصِفُونَ
- وہ وصف بیان کرتے ہیں
اور لوگوں نے شیاطین کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دے رکھا ہے حاﻻنکہ ان لوگوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں نے اللہ کے حق میں بیٹے اور بیٹیاں بلا سند تراش رکھی ہیں اور وه پاک اور برتر ہے ان باتوں سے جو یہ کرتے ہیں۔
6:100
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی