سورۃ 66 التحريم (ممانعت), آیت 3
-
وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَىٰ بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ وَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ عَرَّفَ بَعْضَهُ وَأَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ ۖ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنْبَأَكَ هَٰذَا ۖ قَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ
لفظ کا ترجمہ
- وَإِذْ
- اور جب
- أَسَرَّ
- چھپایا
- ٱلنَّبِىُّ
- نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
- إِلَىٰ
- طرف
- بَعْضِ
- اپنی بعض
- أَزْوَٰجِهِۦ
- بیویوں کے
- حَدِيثًا
- ایک بات کو
- فَلَمَّا
- تو جب
- نَبَّأَتْ
- اس نے خبر دی
- بِهِۦ
- اس کی
- وَأَظْهَرَهُ
- اور ظاہر کردیا اس کو
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- عَلَيْهِ
- اس پر
- عَرَّفَ
- اس نے بتادیا۔ جتلا دیا
- بَعْضَهُۥ
- اس کا بعض حصہ
- وَأَعْرَضَ
- اور اعراض برتا
- عَنۢ
- سے
- بَعْضٍ
- بعض (سے)
- فَلَمَّا
- تو جب
- نَبَّأَهَا
- آپ نے خبر دی اس (بیوی) کو
- بِهِۦ
- ساتھ اس بات کے
- قَالَتْ
- بولی آپ کو
- مَنْ
- کس نے
- أَنۢبَأَكَ
- بتایا ہے۔ آپ کو کس نے خبر دی ہے
- هَٰذَا
- اس کی
- قَالَ
- فرمایا
- نَبَّأَنِىَ
- خبر دی مجھ کو
- ٱلْعَلِيمُ
- علم والے
- ٱلْخَبِيرُ
- خبر والے نے
اور یاد کر جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے ایک پوشیده بات کہی ، پس جب اس نے اس بات کی خبر کر دی اور اللہ نے اپنے نبی کو اس پر آگاه کر دیا تو نبی نے تھوڑی سی بات تو بتا دی اور تھوڑی سی ٹال گئے، پھر جب نبی نے اپنی اس بیوی کو یہ بات بتائی تو وه کہنے لگی اس کی خبر آپ کو کس نے دی۔ کہا سب جاننے والے پوری خبر رکھنے والے اللہ نے مجھے یہ بتلایا ہے.
66:3
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی