سورۃ 63 المنافقون (منافق), آیت 4
-
وَإِذَا رَأَيْتَهُمْ تُعْجِبُكَ أَجْسَامُهُمْ ۖ وَإِنْ يَقُولُوا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ ۖ كَأَنَّهُمْ خُشُبٌ مُسَنَّدَةٌ ۖ يَحْسَبُونَ كُلَّ صَيْحَةٍ عَلَيْهِمْ ۚ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ ۚ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
لفظ کا ترجمہ
- وَإِذَا
- پھر جب
- رَأَيْتَهُمْ
- تم دیکھو ان کو
- تُعْجِبُكَ
- اچھے لگیں گے تم کو
- أَجْسَامُهُمْ
- ان کے جسم
- وَإِن
- اور اگر
- يَقُولُوا۟
- وہ بات کریں
- تَسْمَعْ
- تم سنتے جاؤ
- لِقَوْلِهِمْ
- ان کی بات کو
- كَأَنَّهُمْ
- گویا کہ وہ
- خُشُبٌ
- لکڑیاں ہیں
- مُّسَنَّدَةٌ
- تختہ لگائی ہوئیں
- يَحْسَبُونَ
- وہ سمجھتے ہیں
- كُلَّ
- ہر
- صَيْحَةٍ
- سخت آواز کو
- عَلَيْهِمْ
- اپنے اوپر
- هُمُ
- وہ
- ٱلْعَدُوُّ
- دشمن ہیں
- فَٱحْذَرْهُمْ
- پس ڈرو ان سے۔ بچو ان سے
- قَٰتَلَهُمُ
- غارت کرے ان کو
- ٱللَّهُ
- اللہ
- أَنَّىٰ
- کہاں سے
- يُؤْفَكُونَ
- وہ پھرے جاتے ہیں
جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما معلوم ہوں ، یہ جب باتیں کرنے لگیں تو آپ ان کی باتوں پر (اپنا) کان لگائیں، گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار کے سہارے سے لگائی ہوئیں، ہر (سخت) آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں.
63:4
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی