سورۃ 5 المائدة (دستر خوان), آیت 60
-
قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِنْدَ اللَّهِ ۚ مَنْ لَعَنَهُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ ۚ أُولَٰئِكَ شَرٌّ مَكَانًا وَأَضَلُّ عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ
لفظ کا ترجمہ
- قُلْ
- کہہ دیجیے
- هَلْ
- کیا
- أُنَبِّئُكُم
- میں بتاؤں تم کو
- بِشَرٍّ
- ساتھ بری چیز کے
- مِّن
- سے
- ذَٰلِكَ
- اس
- مَثُوبَةً
- ثواب میں۔ انجام میں۔ بدلہ پانے میں
- عِندَ
- نزدیک
- ٱللَّهِ
- اللہ کے
- مَن
- جس پر
- لَّعَنَهُ
- لعنت کی
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- وَغَضِبَ
- اور غضب ناک ہوا
- عَلَيْهِ
- اس پر
- وَجَعَلَ
- اور اس نے بنائے
- مِنْهُمُ
- ان میں سے
- ٱلْقِرَدَةَ
- بندر
- وَٱلْخَنَازِيرَ
- اور خنزیر
- وَعَبَدَ
- اور جس نے بندگی کی
- ٱلطَّٰغُوتَ
- طاغوت کی
- أُو۟لَٰٓئِكَ
- یہی لوگ
- شَرٌّ
- بدترین ہیں
- مَّكَانًا
- مرتبے میں
- وَأَضَلُّ
- اور زیادہ بھٹکے ہوئے
- عَن
- سے
- سَوَآءِ
- سیدھے
- ٱلسَّبِيلِ
- راستے
کہہ دیجیئے کہ کیا میں تمہیں بتاؤں؟ کہ اس سے بھی زیاده برے اجر پانے واﻻ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون ہے؟ وه جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی اور اس پر وه غصہ ہوا اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے معبودان باطل کی پرستش کی، یہی لوگ بدتر درجے والے ہیں اور یہی راه راست سے بہت زیاده بھٹکنے والے ہیں۔
5:60
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی