سورۃ 5 المائدة (دستر خوان), آیت 42
-
سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّالُونَ لِلسُّحْتِ ۚ فَإِنْ جَاءُوكَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ ۖ وَإِنْ تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَنْ يَضُرُّوكَ شَيْئًا ۖ وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ
لفظ کا ترجمہ
- سَمَّٰعُونَ
- بہت زیادہ سننے والے ہیں
- لِلْكَذِبِ
- جھوٹ کے لیے
- أَكَّٰلُونَ
- بہت زیادہ کھانے والے ہیں
- لِلسُّحْتِ
- حرام
- فَإِن
- پھر اگر
- جَآءُوكَ
- وہ آئیں تمہارے پاس
- فَٱحْكُم
- تو فیصلہ کرو
- بَيْنَهُمْ
- ان کے درمیان
- أَوْ
- یا
- أَعْرِضْ
- اعراض کرو
- عَنْهُمْ
- ان سے
- وَإِن
- اور اگر
- تُعْرِضْ
- تم اعراض برتو
- عَنْهُمْ
- ان سے
- فَلَن
- تو ہرگز نہیں
- يَضُرُّوكَ
- وہ نقصان پہنچا سکتے آپ کو
- شَيْـًٔا
- کچھ بھی
- وَإِنْ
- اور اگرتم
- حَكَمْتَ
- فیصلہ کرو
- فَٱحْكُم
- تو فیصلہ کرو
- بَيْنَهُم
- ان کے درمیان
- بِٱلْقِسْطِ
- انصاف کے ساتھ
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ
- يُحِبُّ
- محبت رکھتا ہے
- ٱلْمُقْسِطِينَ
- انصاف کرنے والوں سے
یہ کان لگا لگا کر جھوٹ کے سننے والے اور جی بھر بھر کر حرام کے کھانے والے ہیں، اگر یہ تمہارے پاس آئیں تو تمہیں اختیار ہے خواه ان کے آپس کا فیصلہ کرو خواه ان کو ٹال دو، اگر تم ان سے منھ بھی پھیرو گے تو بھی یہ تم کو ہرگز کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتے، اور اگر تم فیصلہ کرو تو ان میں عدل وانصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، یقیناً عدل والوں کے ساتھ اللہ محبت رکھتا ہے۔
5:42
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی