سورۃ 5 المائدة (دستر خوان), آیت 13
-
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً ۖ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ ۙ وَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَائِنَةٍ مِنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ ۖ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
لفظ کا ترجمہ
- فَبِمَا
- تو بوجہ
- نَقْضِهِم
- ان کے توڑنے
- مِّيثَٰقَهُمْ
- ان کے عہدوں کو
- لَعَنَّٰهُمْ
- لعنت کی ہم نے ان پر
- وَجَعَلْنَا
- اور کردیا ہم نے
- قُلُوبَهُمْ
- ان کے دلوں کو
- قَٰسِيَةً
- سخت
- يُحَرِّفُونَ
- وہ تحریف کرتے ہیں
- ٱلْكَلِمَ
- کلام میں۔ وہ پھیر دیتے ہیں کلام کو
- عَن
- سے
- مَّوَاضِعِهِۦ
- اس کی جگہوں سے
- وَنَسُوا۟
- اور وہ بھول گئے ہیں
- حَظًّا
- ایک حصہ
- مِّمَّا
- اس میں سے جو
- ذُكِّرُوا۟
- وہ نصیحت کیے گئے تھے
- بِهِۦ
- ساتھ اس کے
- وَلَا
- اور
- تَزَالُ
- ہمیشہ
- تَطَّلِعُ
- تم اطلاع پاتے رہو گے
- عَلَىٰ
- اوپر
- خَآئِنَةٍ
- ایک خیانت کے
- مِّنْهُمْ
- ان کی طرف سے
- إِلَّا
- مگر
- قَلِيلًا
- بہت تھوڑے
- مِّنْهُمْ
- ان میں سے
- فَٱعْفُ
- پس معاف کردو
- عَنْهُمْ
- ان کو
- وَٱصْفَحْ
- اور درگزر کرو
- إِنَّ
- بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ
- يُحِبُّ
- محبت رکھتا ہے
- ٱلْمُحْسِنِينَ
- احسان کرنے والوں سے
پھر ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر اپنی لعنت نازل فرمادی اور ان کے دل سخت کردیئے کہ وه کلام کو اس کی جگہ سے بدل ڈالتے ہیں اور جو کچھ نصیحت انہیں کی گئی تھی اس کا بہت بڑا حصہ بھلا بیٹھے، ان کی ایک نہ ایک خیانت پر تجھے اطلاع ملتی ہی رہے گی ہاں تھوڑے سے ایسے نہیں بھی ہیں پس توانہیں معاف کرتا جا اور درگزر کرتا ره، بےشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
5:13
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی