سورۃ 5 المائدة (دستر خوان), آیت 12
-
وَلَقَدْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَبَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيبًا ۖ وَقَالَ اللَّهُ إِنِّي مَعَكُمْ ۖ لَئِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاةَ وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ وَآمَنْتُمْ بِرُسُلِي وَعَزَّرْتُمُوهُمْ وَأَقْرَضْتُمُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا لَأُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَلَأُدْخِلَنَّكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ
لفظ کا ترجمہ
- وَلَقَدْ
- اور البتہ تحقیق
- أَخَذَ
- لیا
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- مِيثَٰقَ
- پختہ عہد
- بَنِىٓ
- بنی
- إِسْرَٰٓءِيلَ
- اسرائیل سے
- وَبَعَثْنَا
- اور مقرر کیے ہم نے
- مِنْهُمُ ٱثْنَىْ
- ان میں سے
- عَشَرَ
- بارہ
- نَقِيبًا
- نگران۔ سردار۔ نقیب
- وَقَالَ
- اور کہا
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- إِنِّى
- بیشک میں
- مَعَكُمْ
- تمہارے ساتھ ہوں
- لَئِنْ
- البتہ اگر
- أَقَمْتُمُ
- قائم کی تم نے
- ٱلصَّلَوٰةَ
- نماز
- وَءَاتَيْتُمُ
- اور دی تم نے
- ٱلزَّكَوٰةَ
- زکوۃ
- وَءَامَنتُم
- اور ایمان لائے تم
- بِرُسُلِى
- میرے رسولوں پر
- وَعَزَّرْتُمُوهُمْ
- اور تعظیم کی تم نے ان کی۔ مدد کی تم نے ان
- وَأَقْرَضْتُمُ
- اور قرض دیا تم نے
- ٱللَّهَ
- اللہ کو
- قَرْضًا
- قرض
- حَسَنًا
- حسنہ
- لَّأُكَفِّرَنَّ
- البتہ میں ضرور دور کردوں گا
- عَنكُمْ
- تم سے
- سَيِّـَٔاتِكُمْ
- تمہاری برائیاں
- وَلَأُدْخِلَنَّكُمْ
- اور البتہ میں ضرور داخل کروں گا تم کو
- جَنَّٰتٍ
- باغات میں
- تَجْرِى
- بہتی ہیں
- مِن
- سے
- تَحْتِهَا
- ان کے نیچے
- ٱلْأَنْهَٰرُ
- نہریں
- فَمَن
- تو جس نے
- كَفَرَ
- کفر کیا
- بَعْدَ
- بعد
- ذَٰلِكَ
- اس کے
- مِنكُمْ
- تم میں سے
- فَقَدْ
- تو تحقیق
- ضَلَّ
- بھٹگ گیا
- سَوَآءَ
- سیدھے
- ٱلسَّبِيلِ
- راستے سے
اور اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل سے عہد و پیمان لیا اور انہی میں سے باره سردار ہم نے مقرر فرمائے اور اللہ تعالیٰ نے فرما دیا کہ یقیناً میں تمہارے ساتھ ہوں، اگر تم نماز قائم رکھو گے اور زکوٰة دیتے رہو گے اور میرے رسولوں کو مانتے رہو گے اور ان کی مدد کرتے رہو گے اور اللہ تعالیٰ کو بہتر قرض دیتے رہو گے تو یقیناً میں تمہاری برائیاں تم سے دور رکھوں گا اور تمہیں ان جنتوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے چشمے بہہ رہے ہیں، اب اس عہد وپیمان کے بعد بھی تم میں سے جو انکاری ہو جائے وه یقیناً راه راست سے بھٹک گیا۔
5:12
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی