سورۃ 5 المائدة (دستر خوان), آیت 107
-
فَإِنْ عُثِرَ عَلَىٰ أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا فَآخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيَانِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لَمِنَ الظَّالِمِينَ
لفظ کا ترجمہ
- فَإِنْ
- پھر اگر
- عُثِرَ
- خبر ہوجائے
- عَلَىٰٓ
- اس بات پر
- أَنَّهُمَا
- کہ بیشک وہ دونوں
- ٱسْتَحَقَّآ
- وہ دونوں حق دار ہوئے
- إِثْمًا
- گناہ کے
- فَـَٔاخَرَانِ
- دو دوسرے
- يَقُومَانِ
- دونوں کھڑے ہوگئے
- مَقَامَهُمَا
- ان دونوں کی جگہ
- مِنَ
- میں سے
- ٱلَّذِينَ
- ان لوگوں
- ٱسْتَحَقَّ
- حق ثابت ہوا
- عَلَيْهِمُ
- ان پر
- ٱلْأَوْلَيَٰنِ
- دو قریب ترین
- فَيُقْسِمَانِ
- پھر وہ دونوں قسمیں کھائیں گے
- بِٱللَّهِ
- اللہ کی
- لَشَهَٰدَتُنَآ
- البتہ ہماری شہادت
- أَحَقُّ
- زیادہ سچی ہے
- مِن
- سے
- شَهَٰدَتِهِمَا
- ان دونوں کی شہادت
- وَمَا
- اور نہیں
- ٱعْتَدَيْنَآ
- زیادتی کی ہم نے
- إِنَّآ
- بیشک ہم
- إِذًا
- تب
- لَّمِنَ
- البتہ میں سے ہوں گے
- ٱلظَّٰلِمِينَ
- ظالموں
پھر اگر اس کی اطلاع ہو کہ وه دونوں گواه کسی گناه کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان لوگوں میں سے جن کے مقابلہ میں گناه کا ارتکاب ہوا تھا اور دو شخص جو سب میں قریب تر ہیں جہاں وه دونوں کھڑے ہوئے تھے یہ دونوں کھڑے ہوں پھر دونوں اللہ کی قسم کھائیں کہ بالیقین ہماری یہ قسم ان دونوں کی اس قسم سے زیاده راست ہے اور ہم نے ذرا تجاوز نہیں کیا، ہم اس حالت میں سخت ﻇالم ہوں گے۔
5:107
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی