سورۃ 53 النجم (ستارہ), آیت 4 – 10

  1. إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ

    وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.

    53:4
  2. عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ

    اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.

    53:5
  3. ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ

    جو زور آور ہے پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.

    53:6
  4. وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ

    اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.

    53:7
  5. ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ

    پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.

    53:8
  6. فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ

    پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.

    53:9
  7. فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ

    پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو بھی پہنچائی.

    53:10

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی