سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 65
-
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
لفظ کا ترجمہ
- فَلَا
- پس نہیں
- وَرَبِّكَ
- قسم ہے تیرے رب کی
- لَا
- نہیں
- يُؤْمِنُونَ
- مومن ہوسکتے
- حَتَّىٰ
- یہاں تک کہ
- يُحَكِّمُوكَ
- وہ منصف بنائیں تجھ کو
- فِيمَا
- اس معاملہ میں جو
- شَجَرَ
- اختلاف ہوا
- بَيْنَهُمْ
- ان کے درمیان
- ثُمَّ
- پھر
- لَا
- نہ
- يَجِدُوا۟
- وہ پائیں
- فِىٓ
- میں
- أَنفُسِهِمْ
- اپنے نفسوں میں
- حَرَجًا
- کوئی تنگی
- مِّمَّا
- اس میں سے جو
- قَضَيْتَ
- آپ نے فیصلہ کیا
- وَيُسَلِّمُوا۟
- اور وہ مان لیں
- تَسْلِيمًا
- پوری طرح مان جانا
سو قسم ہے تیرے پروردگار کی! یہ مومن نہیں ہو سکتے، جب تک کہ تمام آپس کے اختلاف میں آپ کو حاکم نہ مان لیں، پھر جو فیصلے آپ ان میں کر دیں ان سے اپنے دل میں اور کسی طرح کی تنگی اور ناخوشی نہ پائیں اور فرمانبرداری کے ساتھ قبول کر لیں۔
4:65
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی