سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 25

  1. وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا أَنْ يَنْكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ۚ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِكُمْ ۚ بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ ۚ فَانْكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ وَلَا مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ ۚ فَإِذَا أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ ۚ وَأَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ

    لفظ کا ترجمہ

    وَمَن
    اور جو کوئی
    لَّمْ
    نہ
    يَسْتَطِعْ
    استطاعت رکھتا ہو
    مِنكُمْ
    تم میں سے
    طَوْلًا
    قدرت ۔ وسعت۔ فراخی
    أَن
    کہ وہ
    يَنكِحَ
    نکاح کرے
    ٱلْمُحْصَنَٰتِ
    عورتوں سے جو آزاد ہیں۔ خاندانی عورتوں سے
    ٱلْمُؤْمِنَٰتِ
    جو ایمان والیاں ہیں
    فَمِن
    تو اس میں سے
    مَّا
    جو
    مَلَكَتْ
    مالک ہوئے
    أَيْمَٰنُكُم
    تمہارے دائیں ہاتھ
    مِّن
    میں سے
    فَتَيَٰتِكُمُ
    تمہاری لونڈیاں
    ٱلْمُؤْمِنَٰتِ
    جوایمان والیاں ہیں
    وَٱللَّهُ
    اور اللہ
    أَعْلَمُ
    زیادہ جاننے والا ہے
    بِإِيمَٰنِكُم
    تمہارے ایمان کو
    بَعْضُكُم
    تم میں سے بعض
    مِّنۢ
    سے
    بَعْضٍ
    بعض ہیں
    فَٱنكِحُوهُنَّ
    تو نکاح کرلو ان سے
    بِإِذْنِ
    ساتھ اذن کے
    أَهْلِهِنَّ
    ان کے اہل کے
    وَءَاتُوهُنَّ
    اور دو انکو
    أُجُورَهُنَّ
    ان کے مہر
    بِٱلْمَعْرُوفِ
    ساتھ معروف کے
    مُحْصَنَٰتٍ
    وہ پاکدامن ہوں
    غَيْرَ
    اور نہ
    مُسَٰفِحَٰتٍ
    بد کاریاں کرنے والیاں
    وَلَا
    اور نہ
    مُتَّخِذَٰتِ
    بنانے والیاں
    أَخْدَانٍ
    چھپے دوست
    فَإِذَآ
    تو جب
    أُحْصِنَّ
    قید نکاح میں لائی جائیں
    فَإِنْ
    پھر اگر
    أَتَيْنَ
    وہ آئیں
    بِفَٰحِشَةٍ
    کسی بے حیائی کو
    فَعَلَيْهِنَّ
    تو ان پر ہے
    نِصْفُ
    آدھی (سزا)
    مَا
    وہ جو
    عَلَى
    اوپر
    ٱلْمُحْصَنَٰتِ
    پاکدامن عورتوں کے ہے
    مِنَ
    سے
    ٱلْعَذَابِ
    عذاب میں
    ذَٰلِكَ
    یہ-ایسا کرنا
    لِمَنْ
    واسطے اس ہے جو
    خَشِىَ
    ڈرے
    ٱلْعَنَتَ
    گناہ سے
    مِنكُمْ
    تم میں سے
    وَأَن
    اور یہ کہ اگر
    تَصْبِرُوا۟
    تم صبر کرو
    خَيْرٌ
    بہتر ہے
    لَّكُمْ
    تمہارے لیے
    وَٱللَّهُ
    اور اللہ
    غَفُورٌ
    بخشنے والا
    رَّحِيمٌ
    مہربان ہے

    اور تم میں سے جس کسی کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی پوری وسعت وطاقت نہ ہو تو وه مسلمان لونڈیوں سے جن کے تم مالک ہو (اپنا نکاح کر لے) اللہ تمہارے اعمال کو بخوبی جاننے واﻻ ہے، تم سب آپس میں ایک ہی تو ہو، اس لئے ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کر لو ، اور قاعده کے مطالق ان کے مہر ان کو دو، وه پاک دامن ہوں نہ کہ علانیہ بدکاری کرنے والیاں، نہ خفیہ آشنائی کرنے والیاں، پس جب یہ لونڈیاں نکاح میں آجائیں پھر اگر وه بے حیائی کا کام کریں تو انہیں آدھی سزا ہے اس سزا سے جو آزاد عورتوں کی ہے۔ کنیزوں سے نکاح کا یہ حکم تم میں سے ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں گناه اور تکلیف کا اندیشہ ہو اور تمہارا ضبط کرنا بہت بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے واﻻ اور بڑی رحمت واﻻ ہے۔

    4:25

ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی

سورۃ 4 النساء (خواتین)