سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 19
-
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا ۖ وَلَا تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ ۚ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰ أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا
لفظ کا ترجمہ
- يَٰٓأَيُّهَا
- اے وہ
- ٱلَّذِينَ
- لوگو
- ءَامَنُوا۟
- جو ایمان لائے ہو
- لَا
- نہیں
- يَحِلُّ
- حلال
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- أَن
- کہ
- تَرِثُوا۟
- تم وارث بن جاؤ
- ٱلنِّسَآءَ
- عورتوں کے
- كَرْهًا
- زبردستی۔ جبرا
- وَلَا
- اور نہ
- تَعْضُلُوهُنَّ
- تم روکو ان کو۔ تم مجبور کرو ان کو
- لِتَذْهَبُوا۟
- تاکہ تم لے جاؤ
- بِبَعْضِ
- بعض
- مَآ
- جو
- ءَاتَيْتُمُوهُنَّ
- دیا تم نے ان کو
- إِلَّآ
- مگر
- أَن
- یہ کہ
- يَأْتِينَ
- وہ ارتکاب کریں
- بِفَٰحِشَةٍ
- بےحیائی
- مُّبَيِّنَةٍ
- کھلی
- وَعَاشِرُوهُنَّ
- اور زندگی بسر کرو ان کے
- بِٱلْمَعْرُوفِ
- ساتھ بھلے طریقے سے
- فَإِن
- پھر اگر
- كَرِهْتُمُوهُنَّ
- تم ناپسند کرو ان کو
- فَعَسَىٰٓ
- تو ہوسکتا ہے
- أَن
- کہ
- تَكْرَهُوا۟
- تم ناپسند کرو
- شَيْـًٔا
- ایک چیز کو
- وَيَجْعَلَ
- اور کردے
- ٱللَّهُ
- اللہ
- فِيهِ
- اس میں
- خَيْرًا
- بھلائی
- كَثِيرًا
- بہت سی
ایمان والو! تمہیں حلال نہیں کہ زبردستی عورتوں کو ورثے میں لے بیٹھو انہیں اس لئے روک نہ رکھو کہ جو تم نے انہیں دے رکھا ہے، اس میں سے کچھ لے لو ہاں یہ اور بات ہے کہ وه کوئی کھلی برائی اور بے حیائی کریں ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بودوباش رکھو، گو تم انہیں ناپسند کرو لیکن بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو، اور اللہ تعالیٰ اس میں بہت ہی بھلائی کر دے۔
4:19
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی