سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 176
-
يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ ۚ إِنِ امْرُؤٌ هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَلَهُ أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَا تَرَكَ ۚ وَهُوَ يَرِثُهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا وَلَدٌ ۚ فَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَكَ ۚ وَإِنْ كَانُوا إِخْوَةً رِجَالًا وَنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ ۗ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَنْ تَضِلُّوا ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
لفظ کا ترجمہ
- يَسْتَفْتُونَكَ
- وہ فتوے مانگتے ہیں آپ سے
- قُلِ
- کہہ دیجیے کہ
- ٱللَّهُ
- اللہ
- يُفْتِيكُمْ
- فتوی دیتا ہے تم کو
- فِى
- میں
- ٱلْكَلَٰلَةِ
- کلالہ کے بارے
- إِنِ
- اگر
- ٱمْرُؤٌا۟
- کوئی شخص
- هَلَكَ
- فوت ہوجائے
- لَيْسَ
- نہیں ہے
- لَهُۥ
- اس کے لیے
- وَلَدٌ
- کوئی بچہ۔ اولاد
- وَلَهُۥٓ
- اور اس کے لیے
- أُخْتٌ
- بہن ہے
- فَلَهَا
- تو اس (بہن) کے لیے
- نِصْفُ
- آدھا ہے
- مَا
- جو
- تَرَكَ
- اس نے چھوڑا
- وَهُوَ
- اور وہ
- يَرِثُهَآ
- خود وارث ہوگا اس کا
- إِن
- اگر
- لَّمْ
- نہ
- يَكُن
- ہو
- لَّهَا
- اس (بہن) کے لیے
- وَلَدٌ
- کوئی بچہ
- فَإِن
- پھر اگر
- كَانَتَا
- وہ دونوں ہوں
- ٱثْنَتَيْنِ
- دو بہنیں
- فَلَهُمَا
- تو ان دونوں کے لیے
- ٱلثُّلُثَانِ
- دو تہائی ہے
- مِمَّا
- اس میں سے جو
- تَرَكَ
- اس نے چھوڑا
- وَإِن
- اور اگر
- كَانُوٓا۟
- وہ ہوں
- إِخْوَةً
- کئی بہن بھائی
- رِّجَالًا
- مرد
- وَنِسَآءً
- اور عورتیں
- فَلِلذَّكَرِ
- تو واسطے مرد کے
- مِثْلُ
- مانند
- حَظِّ
- حصہ
- ٱلْأُنثَيَيْنِ
- دو عورتوں کے ہے
- يُبَيِّنُ
- بیان کرتا ہے
- ٱللَّهُ
- اللہ
- لَكُمْ
- تمہارے لیے
- أَن
- کہ نہ
- تَضِلُّوا۟
- تم گمراہ ہوجاؤ۔ کہ تم گمراہ ہوجاؤ
- وَٱللَّهُ
- اور اللہ
- بِكُلِّ
- ساتھ ہر
- شَىْءٍ
- چیز کے
- عَلِيمٌۢ
- جاننے والا ہے
آپ سے فتویٰ پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ (خود) تمہیں کلالہ کے بارے میں فتویٰ دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص مر جائے جس کی اوﻻد نہ ہو اور ایک بہن ہو تو اس کے لئے چھوڑے ہوئے مال کا آدھا حصہ ہے اور وه بھائی اس بہن کا وارث ہوگا اگر اس کے اوﻻد نہ ہو۔ پس اگر بہنیں دو ہوں تو انہیں کل چھوڑے ہوئے کا دو تہائی ملے گا۔ اور اگر کئی شخص اس ناطے کے ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی تو مرد کے لئے حصہ ہے مثل دو عورتوں کے، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے بیان فرما رہا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ تم بہک جاؤ اور اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف ہے۔
4:176
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی