سورۃ 4 النساء (خواتین), آیت 129
-
وَلَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ ۖ فَلَا تَمِيلُوا كُلَّ الْمَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ ۚ وَإِنْ تُصْلِحُوا وَتَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا
لفظ کا ترجمہ
- وَلَن
- اور ہرگز نہیں
- تَسْتَطِيعُوٓا۟
- تم استطاعت رکھ سکتے
- أَن
- یہ کہ
- تَعْدِلُوا۟
- تم عدل کرو
- بَيْنَ
- درمیان
- ٱلنِّسَآءِ
- عورتوں کے
- وَلَوْ
- اور اگر
- حَرَصْتُمْ
- تم حرص کرو
- فَلَا
- تو نہ
- تَمِيلُوا۟
- تم مائل ہوجاؤ
- كُلَّ
- پوری طرح
- ٱلْمَيْلِ
- مائل ہوجانا
- فَتَذَرُوهَا
- کہ تم چھوڑ دو اس کو
- كَٱلْمُعَلَّقَةِ
- معلق کی طرح ۔ مانند لٹکتی ہوئی
- وَإِن
- اور اگر
- تُصْلِحُوا۟
- تم اصلاح کرو
- وَتَتَّقُوا۟
- اور تم تقوی کرو
- فَإِنَّ
- تو بیشک
- ٱللَّهَ
- اللہ تعالی
- كَانَ
- ہے
- غَفُورًا
- بخشنے والا
- رَّحِيمًا
- مہربان
تم سے یہ تو کبھی نہ ہو سکے گا کہ اپنی تمام بیویوں میں ہر طرح عدل کرو، گو تم اس کی کتنی ہی خواہش وکوشش کر لو، اس لئے بالکل ہی ایک کی طرف مائل ہو کر دوسری کو ادھڑ لٹکتی ہوئی نہ چھوڑو اور اگر تم اصلاح کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو، بے شک اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت واﻻ ہے۔
4:129
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی