سورۃ 48 الفتح (فتح), آیت 20
-
وَعَدَكُمُ اللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هَٰذِهِ وَكَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ وَلِتَكُونَ آيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا
لفظ کا ترجمہ
- وَعَدَكُمُ
- وعدہ کیا تم سے
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- مَغَانِمَ
- غنیمتوں کا
- كَثِيرَةً
- بہت سی
- تَأْخُذُونَهَا
- تم لو گے ان کو
- فَعَجَّلَ
- تو اس نے جلدی دی
- لَكُمْ
- تم کو
- هَٰذِهِۦ
- یہ
- وَكَفَّ
- اور روک دیا
- أَيْدِىَ
- ہاتھوں کو
- ٱلنَّاسِ
- لوگوں کے
- عَنكُمْ
- تم سے
- وَلِتَكُونَ
- اور تاکہ ہوجائے
- ءَايَةً
- ایک نشانی
- لِّلْمُؤْمِنِينَ
- مومنوں کے لیے
- وَيَهْدِيَكُمْ
- اور ہدایت بخشے تم کو
- صِرَٰطًا
- راستے کی
- مُّسْتَقِيمًا
- سیدھے
اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت ساری غنیمتوں کا وعده کیا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے پس یہ تو تمہیں جلدی ہی عطا فرما دی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے، تاکہ مومنوں کے لئے یہ ایک نشانی ہو جائے اور (تاکہ) وه تمہیں سیدھی راه چلائے.
48:20
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی