سورۃ 48 الفتح (فتح), آیت 15
-
سَيَقُولُ الْمُخَلَّفُونَ إِذَا انْطَلَقْتُمْ إِلَىٰ مَغَانِمَ لِتَأْخُذُوهَا ذَرُونَا نَتَّبِعْكُمْ ۖ يُرِيدُونَ أَنْ يُبَدِّلُوا كَلَامَ اللَّهِ ۚ قُلْ لَنْ تَتَّبِعُونَا كَذَٰلِكُمْ قَالَ اللَّهُ مِنْ قَبْلُ ۖ فَسَيَقُولُونَ بَلْ تَحْسُدُونَنَا ۚ بَلْ كَانُوا لَا يَفْقَهُونَ إِلَّا قَلِيلًا
لفظ کا ترجمہ
- سَيَقُولُ
- عنقریب وہ کہیں گے
- ٱلْمُخَلَّفُونَ
- پیچھے چھوڑے جانے والے۔ رہ جانے والے
- إِذَا
- جب
- ٱنطَلَقْتُمْ
- چلو گے تم
- إِلَىٰ
- طرف
- مَغَانِمَ
- غنیمتوں کے
- لِتَأْخُذُوهَا
- تاکہ تم لے سکو ان کو
- ذَرُونَا
- چھوڑ دو ہم کو
- نَتَّبِعْكُمْ
- ہم پیروی کریں تمہاری
- يُرِيدُونَ
- وہ چاہتے ہیں
- أَن
- کہ
- يُبَدِّلُوا۟
- وہ بدل ڈالیں
- كَلَٰمَ
- کلام
- ٱللَّهِ
- اللہ کا
- قُل
- کہہ دیجیے
- لَّن
- ہرگز نہیں
- تَتَّبِعُونَا
- تم پیروی کرو گے ہماری
- كَذَٰلِكُمْ
- اسی طرح تمہیں
- قَالَ
- فرمایا
- ٱللَّهُ
- اللہ نے
- مِن
- سے
- قَبْلُ
- اس سے پہلے
- فَسَيَقُولُونَ
- پس عنقریب وہ کہیں گے
- بَلْ
- بلکہ
- تَحْسُدُونَنَا
- تم حسد کرتے ہو ہم سے
- بَلْ
- نہیں بلکہ
- كَانُوا۟
- ہیں وہ
- لَا
- نہیں
- يَفْقَهُونَ
- وہ سمجھتے
- إِلَّا
- مگر
- قَلِيلًا
- بہت کم
جب تم غنیمتیں لینے جانے لگو گے تو جھٹ سے یہ پیچھے چھوڑے ہوئے لوگ کہنے لگیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے کی اجازت دیجئے ، وه چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو بدل دیں آپ کہہ دیجئے! کہ اللہ تعالیٰ پہلے ہی فرما چکا ہے کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چلو گے، وه اس کا جواب دیں گے (نہیں نہیں) بلکہ تم ہم سے حسد کرتے ہو، (اصل بات یہ ہے) کہ وه لوگ بہت ہی کم سمجھتے ہیں.
48:15
ترجمہ: محمد ابراہیم جوناگڑھی